جڑانوالہ کی رہائشی پاکستانی طالبہ ایسٹ لندن میں قتل، صندوق سے لاش برآمد

جڑانوالہ(آئی این پی)جڑانوالہ کی رہائشی پاکستانی طالبہ کو ایسٹ لندن میں قتل کر دیا گیا، صندوق سے لاش برآمدکرلی گئی ،مقتولہ حنا بشیر ساکن 56 گ ب پڑھائی کیلئے گذشتہ سال نومبر میں برطانیہ گئی تھی-تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ کے نواحی گاں چک 56 گ ب کے رہائشی بشیر احمد ککے زئی کی بیٹی حنا بشیر پڑھائی کیلئے گذشتہ سال نومبر میں برطانیہ گئی ہوئی تھی اور پڑھائی کے ساتھ سیکیورٹی کی جاب کرتی تھی

ذرائع کے مطابق حنا بشیر 14 جولائی کو لاپتہ ہوئی اور 18 جولائی کو ایسٹ لنڈن میں پولیس کو سوٹ کیس میں بند لاش ملی ایسٹ لنڈن پولیس کے مطابق حنا بشیر کو قتل کرنے کے بعد لاش صندوق میں ڈال کر پھینک دی گئی تھی پولیس نے 26 سالہ نوجوان ارسلان کو پولیس نے عدالت میں پیش کر دیا ہے اور لڑکی کے قتل کی وجوہات جاننے کیلئے مزید تحقیقات جاری ہیں مقتولہ کے والدین نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ بچی کی لاش کو پاکستان واپس لانے میں مدد فراہم کرے اور قتل میں ملوث افراد کو کڑی سے کڑی سزا دلوائے یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ مقتولہ کے والدین سے ابھی تک کسی حکومتی وزیر اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے رابطہ نہ کیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close