امریکہ نے مشرق وسطیٰ کے کن علاقوں سے فوج واپس بلانے کا اعلان کر دیا؟

ریاض (پی این آئی) سعودی عرب کے دورے پر آئے امریکی صدر جو بائیڈن کے قیام کے دوران ایم اعلانات سامنے آ رہے ہیں ۔ ایک اہم فیصلے میں امریکہ نے تیران اور صنافیر جزائر سے امن افواج واپس بلانے کا اعلان کر دیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ افواج کی واپسی سے علاقے کی سیاحت کو فروغ ملے گا، اسرائیل، مصر اور سعودی عرب کے قریب بحیرہ احمر میں واقع جزائر اہمیت کے حامل ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب اور مصر کے درمیان نصف صدی سے زائد عرصے سے ان جزائر پر ملکیت کا تنازع ہے۔
رپورٹس کے مطابق اب اسرائیل نے بھی جزائر کو سعودی عرب کو واپس کرنے سے متعلق اعتراض واپس لے لیا ہے، اسے اسرائیل سعودیہ تعلقات میں بڑی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔۔۔۔

ریاض (پی این آئی) سعودی عرب کے دورے پر آئے امریکی صدر جو بائیڈن کے قیام کے دوران ایم اعلانات سامنے آ رہے ہیں ۔ ایک اہم فیصلے میں امریکہ نے تیران اور صنافیر جزائر سے امن افواج واپس بلانے کا اعلان کر دیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ افواج کی واپسی سے علاقے کی سیاحت کو فروغ ملے گا، اسرائیل، مصر اور سعودی عرب کے قریب بحیرہ احمر میں واقع جزائر اہمیت کے حامل ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب اور مصر کے درمیان نصف صدی سے زائد عرصے سے ان جزائر پر ملکیت کا تنازع ہے۔
رپورٹس کے مطابق اب اسرائیل نے بھی جزائر کو سعودی عرب کو واپس کرنے سے متعلق اعتراض واپس لے لیا ہے، اسے اسرائیل سعودیہ تعلقات میں بڑی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں