فیس بک نے صارفین کو بڑی سہولت دینے کا اعلان کر دیں

کیلیفورنیا (پی این آئی) سماجی رابطے کے لیے دنیا کی بڑی ویب سائٹ فیس بک نے صارفین کے لیے بڑی تبدیلی کرنے کا اعلان کر دیا ہے، اب فیس بُک صارفین بیک وقت ایک اکاؤنٹ سے 5 پروفائلز منسلک کر سکیں گے۔ میٹا کا کہنا ہے کہ اس تبدیلی سے صارفین کی ایپ میں دلچسپی بڑھے گی اور وہ باآسانی مختلف گروپس کے لیے مختلف مواد شیئر کرسکیں گے۔ اس نئے فیچر کے تحت فیس بک صارفین اپنے مشاغل جیسے کھانا پکانا، سیاحت یا دیگر کے مطابق پروفائلز بناسکیں گے۔

اسی طرح فیس بک صارفین ایک الگ پروفائل بھی بناسکیں گے جو مخصوص دوستوں یا گھر والوں سے رابطے کے لیے ہوگی۔اس حوالے سے میٹا کا کہنا ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ ہر صارف کے پاس صرف ایک مرکزی فیس بک اکاؤنٹ ہو جو اس کے اصل نام پر ہو۔
صارف اس مرکزی اکاؤنٹ میں لاگ ان ہونے کے بعد اپنے بنائے گئے کسی بھی اضافی پروفائل تک رسائی حاصل کرسکے گا۔۔۔۔

close