انتہائی خوفناک ٹرین حادثہ، متعدد ہلاکتیں اور درجنوں افراد زخمی

میزوری(پی این آئی) امریکا میں لاس اینجلس سے شکاگو جانے والی تیز رفتار ٹرین کراسنگ پر کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔امریکی ریاست میزوری میں خوفناک ٹرین حادثے میں 3 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے، زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔حادثہ تیز رفتار ٹرین کے کراسنگ پر کھڑے ٹرک سے ٹکرانے کے باعث پیش آیا۔

 

ٹرین میں 250 مسافر موجود تھے، تصادم اتنا خطرناک تھا کہ 8 بوگیاں الٹ گئیں، ریسکیو ادارے نے زخمیوں کو پہلے ایک سکول میں منتقل کیا جہاں ابتدائی طبی امداد دی گئی۔شدید زخمی ہونے والے مسافروں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں درجن سے زائد زخمیوں کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں