برطانوی فوج روس پر چڑھائی کرنے جارہی ہے؟ برطانوی آرمی چیف کے اعلان نے ہلچل مچا دی

لندن(نیوزڈیسک )برطانوی فوج کے سربراہ جنرل سر پیٹرک سینڈرز نے فوجیوں کو جنگی مشق کرنے اور روس کیخلاف جنگ کیلئے تیار رہنے کا حکم دے دیا ہے ۔برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق گزشتہ ہفتے آرمی چیف کا عہدہ سنبھالنے والے جنرل سر پیٹرک سینڈرز نے تمام رینک اور سول ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روس کے یوکرین پر حملے سے واضح ہو چکا ہے کہ ہمیں اپنے ملک کی حفاظت کیلئے تیار رہنا چاہیے، ان کا مزید کہنا تھا کہ اب ہماری فوج اور اتحادیوں کو اس قابل بننا ہو گا کہ وہ روس کو شکست دے سکیں ۔

جنرل سرپیٹرک نے کہا کہ “24 فروری کے بعد سے دنیا بدل چکی ہے اور اب ہمیں ایک ایسی فوج تیار کرنے کی ضرورت ہے جو اتحادیوں کے ساتھ مل کر لڑنے اور روس کو جنگ میں شکست دینے کے قابل ہو”۔برطانوی آرمی چیف نے “نیٹو کے دائرہ کار کو وسعت دینے اور روس کو یورپ پر مزید قبضے سے روکنے کے لیے برطانوی فوج کی نقل و حرکت اور اس میں جدت لانے کو اپنا ہدف قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا، “ہم وہ نسل ہیں جو فوج کو یورپ میں ایک بار پھر لڑنے کے لیے تیار کرے گی”۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close