10 سالہ بچی نے ماں سے لڑنے والی خاتون کو گولیاں مار دیں

فلوریڈا (آئی این پی)امریکہ میں 10 سالہ لڑکی نے اپنی ماں سے جھگڑا کرنے والی خاتون کو گولیاں مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ریاست فلوریڈا کی ایک خاتون پر جھگڑے کے دوران دوسری خاتون کو قتل کرنے کا الزام عائد کر دیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق 41 سالہ لاشون راجرز اور 31 سالہ لکریشا آئزک کے درمیان کسی بات پر جھگڑا ہوا اور بات ہاتھا پائی تک جا پہنچی۔پولیس کا کہنا ہے کہ لڑائی کے دوران لکریشا آئزک نے اپنی بیٹی کی جانب بیگ پھینکا جس میں بندوق تھی،

لکریشا کی بیٹی نے بندوق نکال کر لاشون راجرز کو دو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا۔فوری طور پر یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ دونوں خواتین کے درمیان کس بات پر لڑائی ہوئی تھی اور ان کا ایک دوسرے سے کیا تعلق ہے۔لکریشا کی بیٹی پر اس وقت کوئی الزام عائد نہیں کیا گیا تاہم ریاستی اٹارنی کا دفتر اس کیس کا جائزہ لے رہا ہے۔ مجرمہ کی 10 سالہ بیٹی اس وقت فلوریڈا ڈیپارٹمنٹ آف چلڈرن اینڈ فیملیز کی تحویل میں ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close