کویت نے پاکستان میں 75 کروڑ ڈالرکی سرمایہ کاری کامنصوبہ بنالیا

اسلام آباد(پی این آئی)کویتی کمپنیوں نے پاکستان میں 75 کروڑ ڈالرکی سرمایہ کاری کامنصوبہ بنالیا ہے۔ اس حوالے سے پاکستان کویت انویسٹمنٹ کمپنی نے بتایاکہ کویتی کمپنیوں کی جانب سے پاکستان میں ایک ہائیڈروجن پلانٹ اور دو اسمارٹ شہروں کی تجویز بھی دی گئی ہے۔دوسری جانب سعودی عرب نے اسٹیٹ بینک میں موجود 3 ارب ڈالر کی واپسی کی مدت میں توسیع کر دی ہے۔وزیرِ اعظم میاں محمد شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے حوالے سے جاری کیے گئے مشترکہ اعلامیے میں

کہا گیاکہ پاک سعودی سپریم کوآرڈی نیشن کونسل کے تحت مختلف امور پر دو طرفہ تعلقات کے فروغ پر اتفاق ہوا ہے۔اعلامیے میں کہا گیا کہ سعودی عرب نے پاکستان کے ساتھ معاشی تعاون جاری رکھنے کا اعادہ کیا ہے۔مشترکہ اعلامیے کے مطابق دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کو فروغ دینے پر اتفاق ہوا ہے۔دونوں ملکوں کے مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا کہ پاکستان کی جانب سے سعودی عرب کے بھرپور تعاون کو سراہا گیا۔اعلامیے کے مطابق دونوں ملکوں نے نجی شعبے، انڈسٹریز اور کان کنی کے شعبے میں تعاون پر بھی اتفاق کیا ہے۔اعلامیے کے مطابق پاک سعودی بزنس کونسل کے اجلاس نے سرمایہ کاری کو فروغ دینے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت زراعت اور خوراک کے شعبوں میں نجی شعبے کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں