مکہ مکرمہ میں پاکستانی ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا، وجہ کیا بنی؟ سزا کتنی ہو گی؟

مکہ مکرمہ (پی این آئی) سعودی عرب میں مسلم امہ کے مقدس ترین شہر مکہ مکرمہ میں پولیس نے کارروائی کے دوران پاکستانی ڈرائیور کو حراست میں لے لیا ہے۔اس حوالے سے ترجمان سعودی پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے غیر قانونی طریقوں سے داخل ہونے والے 13 غیر ملکیوں کو سفری سہولت فراہم کی تھی۔

سعودی پولیس کا کہنا ہے کہ غیر ملکیوں میں 9 کا تعلق چاڈ، 3 کا صومالیہ اور ایک کا نائیجریا سے ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ ڈرائیور کو 15 سال تک قید اور 10 لاکھ ریال تک جرمانے کی سزا ہو سکتی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں