روسی جوہری فورسز نے پوزیشن سنبھال لیں، دنیا پر خوفناک جنگ کے سائے منڈلانے لگے

ماسکو(پی این آئی)روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کے احکامات کے بعد روسی جوہری فورسز نے پوزیشن سنبھال لی۔برطانوی خبررساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق روس کی وزارت دفاع نے پیر کو کہا کہ اس کی جوہری میزائل فورسز اور شمالی اور بحرالکاہل کے بیڑے کو بہتر جنگی ڈیوٹی پر فائز کر دیا گیا ہے۔رپورٹس کے مطابق وزیر دفاع سرگئی شوئیگو نے روسی صدر کو بتایا کہ اسٹریٹیجک میزائل فورسز، شمالی اور بحرالکاہل کے بحری بیڑے اور لانگ رینج ایوی ایشن کمانڈ نے پوسٹوں پر جنگی ڈیوٹی انجام دینا شروع کردی ہے۔.

واضح رہے کہ روسی صدر نے اتوار کے روز نیٹو کے رکن ممالک کی جانب سے جارحانہ بیانات اور معاشی پابندیوں کے ردعمل میں روسی فوج کو حکم دیا تھا کہ وہ روسی جوہری اسلحے سے لیس یونٹ کو تیار رکھیں۔روسی سرکاری ٹیلی ویژن پر قوم سے خطاب میں پیوٹن کا کہنا تھا کہ نیٹو کے اہم رکن ممالک کی جانب سے ہمارے ملک کے خلاف جارحانہ بیانات کا سلسلہ جاری ہے اس لیے میں نے وزیر دفاع اور آرمی چیف کو حکم دیا ہےکہ وہ نیوکلیئر فورس کو تیار رکھیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close