جہانگیر ترین اب کیسے ہیں؟ لندن سے جہانگیر ترین سے متعلق اہم خبر آگئی

لندن(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر لندن کے نجی ہسپتال میں زیر علاج ہیں جہاں ان کی حالت تیزی سے سنبھل رہی ہے ،وہ ہسپتال میں مزید چار سے پانچ دن قیام کریں گے ۔جہانگیر ترین کی نگہداشت پرائیوٹ ڈاکٹرز کی ایک ٹیم کر رہی ہے، وہ برطانیہ پہنچنے کے بعد مسلسل زیر علاج ہیں ۔ذرائع کے مطابق ہسپتال سے چھٹی ملنے کے بعد جہانگیر ترین لندن میں تقریباً ایک ہفتہ میں قیام کریں گے۔

جہانگیر ترین سے مختلف اطراف سے رابطوں کی کوشش کی جارہی ہے لیکن وہ صحت یاب ہونے تک کسی سیاسی سرگرمی میں حصہ نہیں لیں گے۔وزیر اعظم عمران خان کا جہانگیر ترین سے رابطہ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان اور تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کے درمیان رابطہ ہوا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں رہنماوں کے درمیان طویل عرصے بعد رابطہ ہوا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے دونوں رہنماوں کے درمیان رابطہ ہونے کی تصدیق کی۔شاہ محمود قریشی کی جانب سے بتایا گیا کہ عمران خان کو جہانگیر ترین کی طبیعت ناسازی سے متعلق مطلع کیا گیا تھا۔ جہانگیر ترین کیساتھ 4 دن اچھے گزرے، اسی لیے وزیر اعظم نے رابطہ کر کے ان سے خیریت دریافت کی ۔

close