اسلام آباد (پی این آئی)روس کا یوکرین پرحملہ تیسرے دن میں داخل ہو گیا ہے اور روسی افواج نے دارالحکومت کیف کا گھیراؤ کر لیا جس سے شہر وقفے وقفے سے دھماکوں سے گونج رہا ہے۔نجی ٹی وی ایکسپریس کے مطابق روسی فورسز کے یوکرینی دارالحکومت پر ہرطرف سے حملے جاری ہیں، لڑائی کیف کی گلیوں تک بھی پہنچ گئی، کیف میں شدید فضائی بمباری اور لڑائی جاری ہے۔دوسری جانب روس کی وزارتِ دفاع نے فوج کو یوکرین میں اپنی جارحیت کو ہر سمت سے
سیع کرنے کے احکامات دیے جبکہ یوکرین نے بیلاروس میں روس سے مذاکرات سے انکارکر دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق روسی فوج کے ترجمان ایگورکوناشینکوف نے ایک بیان میں کہا کہ یوکرینی فریق کی جانب سے مذاکراتی عمل کو مسترد کرنے کے بعد تمام یونٹوں کو آپریشن کے منصوبوں کے مطابق ہر سمت سے پیش قدمی کے احکامات دیے گئے ۔کوناشینکوف نے دعوی کیا کہ روسی افواج نے اس کے وسیع شواہد کے باوجود شہری علاقوں کو نشانہ نہیں بنایا ہے۔
یوکرین نے روس کےحملے کے بعد سے 198 شہریوں کی ہلاکت کی اطلاع دی تھی۔ان میں تین بچے بھی شامل ہیں۔روس نے یہ نہیں بتایا کہ اس حملے میں اس کے کتنے فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔وہ اس کوخصوصی فوجی کارروائی قرار دیتا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں