ملک سے بڑھ کر کچھ نہیں، اسلحہ اٹھائے میدان میں آنیوالی یہ یوکرینی خاتون کون ہے؟ پورا یوکرین جوش میں آگیا

کیف(پی این آئی)یوکرین کی خاتون رکن پارلیمنٹ کیرا رودک نے بھی روسی حملے کے خلاف اسلحہ اٹھا لیا۔24 فروری کو روس نے یوکرین پر حملہ کیا تھا جس کے بعد سے دارالحکومت کیف کے نواح میں جنگ جاری ہے۔ یوکرینی حکومت نے عوام میں 18 ہزار مشین گن تقسیم کی ہیں اور اب یوکرینی خواتین بھی میدان میں آگئی ہیں۔یوکرین کی خاتون رکن پارلیمنٹ کیرا رودک نے بھی روسی حملے کے خلاف اسلحہ اٹھا لیا۔

 

کیرا رودک یوکرینی پارلیمنٹ کی رکن ہیں اور جنگ کے دوران عالمی میڈیا پر ملک کا مؤقف جاندار انداز میں پیش کر رہی ہیں۔خاتون رکن پارلیمنٹ نے جنگ کی حالت میں ملک نہ چھوڑنے اور وطن کے دفاع کیلئے لڑنے کا اعلان کیا ہے۔انہوں نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کلاشنکوف اٹھائے تصویر شیئر کی ہے اور کہا ہے کہ میں کلاشنکوف چلانا سیکھ رہی ہوں اور اسلحہ اٹھانے کو تیار ہوں۔ان کا مزید کہنا تھاکہ یوکرینی خواتین اپنے مردوں کی طرح سرزمین کا دفاع کریں گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close