27یورپی ممالک روس یوکرین جنگ میں شامل ہونے کو تیار۔۔۔ ملٹری سازوسامان فراہم کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(پی این آئی )روس کی یوکرین پر چڑھائی کا آج تیسرا روز جاری ہے اور روسی فوج کیف میں داخل ہو چکی ہیں جہاں سڑکوں پر سخت لڑائی جاری ہےجبکہ یوکرینی صدر نے متعدد بار یورپی ممالک اور نیٹو سے مدد کی اپیل کی تھی۔سکائے نیوز نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ برطانیہ اور امریکہ سمیت 27یورپی یونین اور نیٹو میں شامل 27 ممالک نے یوکرین کو ملٹری سازو سامان فراہم کرنے کافیصلہ کر لیاہے ۔

برطانیہ کے ڈیفنس سیکریٹری بین والیس نے ملٹری امداد کی ’’ ڈونر کانفرنس‘‘ کا آن لائن انعقاد کیا ، جس میں 25 ممالک نے حصہ لیا اور کانفرنس کے دوران یوکرین کی مدد کا اجتماعی فیصلہ کیا گیا ، ا س کے علاوہ دو اور ممالک جو کانفرنس میں حصہ نہیں لے سکے ، انہوں نے بھی الگ سے یوکرین کی فوجی امداد کا اعلان کیا ۔یوکرین کیلئے جو امداد بھیجی جائے گی اس میں اینٹی ٹینک اور اینٹی ایئر ویپنز کے علاوہ میڈیکل سپلائز بھی شامل ہیں ۔ یوکرین کے متعدد بڑے شہروں میں جاری لڑائی کاآج تیسرا روز ہے جس دوران کیف میں روسی فوج اور یوکرینی فوج کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں جبکہ روسی فوج نے میلیٹو پول شہر پر قبضہ کرنے کا دعویٰ بھی کر دیا ہے ۔

close