دبئی اور شارجہ ائیرپورٹس پر پاکستانیو ں پر عائد بڑی پابندی ختم کر دی گئی

دبئی(پی این آئی) دبئی اور شارجہ ایئرپورٹس پر پاکستان اور بھارت سمیت کئی ممالک کے شہریوں پر عائد ’ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ‘ (Rapid PCR Test)کی پابندی ختم کر دی گئی۔ پاکستان اور بھارت کے علاوہ جن ممالک سے یہ پابندی اٹھائی گئی ہے ان میں کینیا، نیپال، سری لنکا، بنگلہ دیش، مصر اور یوگنڈا شامل ہیں۔

دبئی اور شارجہ ائیرپورٹس کی طرف سے اعلان کیا گیا ہے کہ اس فہرست میں شامل ممالک کے شہریوں کو اب روانگی سے 6گھنٹے قبل ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کرانے کی ضرورت نہیں ہو گی۔ تاہم ان ممالک کے شہریوں کو اب بھی روانگی سے 48گھنٹے قبل کروایا گیا منفی نتیجے کا حامل پی سی آر ٹیسٹ پیش کرنا لازمی ہو گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close