خودکش دھماکہ، متعدد ہلاکتیں ہو گئیں، دھماکے کی ذمہ داری بھی قبول کر لی گئی

موغا دیشو (پی این آئی) خودکش دھماکہ، متعدد ہلاکتیں ہو گئیں، دھماکے کی ذمہ داری بھی قبول کر لی گئی۔۔ افریقی ملک صومالیہ میں ایک دھماکے کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک ہوگئے۔نجی ٹی وی کے مطابق ایک خود کش حملہ آور نے خود کو ایک ریستوران میں دھماکے سے اڑایا۔ جس وقت دھماکہ ہوا اس وقت لوگوں کی بڑی تعداد ریستوران میں موجود تھی۔

عسکریت پسند گروہ الشباب نے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔حکام کے مطابق دھماکے میں 13 افراد ہلاک اور 18 زخمی ہوئے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں خواتین، بچے ، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار اور عام شہری شامل ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close