سعودی عرب نے مشکل وقت میں پاکستان کا ہاتھ تھام لیا، بڑی خوشخبری سنا دی

اسلام آباد (پی این آئی) سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کیلئے موخر ادائیگی پر تیل کی فراہمی جلد شروع کرنے پر اتفاق کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اورسعودی عرب نے 2005 کے زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں بحالی کے زیرالتوا منصوبوں پر کام کی رفتارکو تیز کرنے اور پاکستان کیلئے موخر ادائیگی پرتیل کی فراہمی جلد شروع کرنے کیلئے اقدامات پر اتفاق کیا ہے۔

سرکاری خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کے روز وفاقی وزیر برائے اقتصادی امورعمر ایوب خان اور پاکستان میں تعینات سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی کے درمیان اہم ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں پاکستان اورسعودی عرب کے درمیان دوطرفہ اقتصادی تعاون کا جائزہ لیا گیا۔دونوں رہنماوں نے جاری ترقیاتی منصوبوں کو جلد مکمل کرنے اورنئے منصوبوں کیلئے اقدامات پراتفاق کیا۔ملاقات کے دوران 2005 کے زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں بحالی کے زیرالتوا منصوبوں پر کام کی رفتار کو تیز کرنے اور پاکستان کیلئے موخر ادائیگی پر تیل کی فراہمی کو جلد شروع کرنے پربھی اتفاق کیا گیا۔ اس موقع سعودی عرب کے سفیر کی جانب سے کہا گیا جہ سعودی عرب پاکستان کی سماجی اوراقتصادی ترقی میں زیادہ مضبوط کردار ادا کرنے کیلئے پرعزم ہے۔

جبکہ وفاقی وزیر نے سعودی سفیر کا گرمجوشی سے خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات قائم ہیں، سعودی عرب نے پاکستان کی سماجی اوراقتصادی ترقی میں ہمیشہ اپنا کردار ادا کیا، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے کیونکہ دونوں ممالک مذہبی ، ثقافتی اورتاریخی رشتوں میں جڑے ہوئے ہیں۔یہاں واضح رہے کہ چند ہفتے قبل سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کیلئے خصوصی پیکج کا اعلان کیا گیا تھا۔ اس پیکج کے تحت سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو 3 ارب ڈالرز کا قرض اور موخر ادائیگیوں پر تیل کی فراہمی کا اعلان کیا گیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close