جدہ (پی این آئی) سعودی شہر جوزجان پر میزائل حملہ ہوا ہے جس سے مشرق وسطیٰ میں پائی جانے والی کشیدگی میں اضافہ ہوتا نظر آ رہا ہے۔ اس حوالے سے عرب اتحاد کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یمن سے حوثیوں نے سعودی شہر جازان پر میزائل حملہ کیا ہے۔عرب اتحاد کے ترجمان کے مطابق میزائل جازان شہر کے صنعتی علاقے میں گرا جس سے ایک شخص زخمی ہوا ہے۔ گذشتہ چند روز سے ایسے واقعات میں تیزی آئی ہے اور مشرق وسطیٰ کی سیاست میں کشیدگی بڑہتی نظر آ رہی ہے۔
اس حوالے سے عرب لیگ نے متحدہ عرب امارات پر حوثیوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔عرب ملکوں کی تنظیم عرب لیگ نے اقوام عالم سے مطالبہ کیا ہے کہ حوثی ملیشیا کو دہشت گرد تنظیم قرار دیا جائے۔اس سے پہلے متحدہ عرب امارات کی وزارتِ دفاع کی طرف سے جاری کیے جانے والے بیان کے مطابق یمنی حوثی باغیوں نے دو بیلسٹک میزائل داغے جنہیں ناکارہ بنا دیا گیاتھا۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں