9 ماہ سے تنخواہ نہیں ملی، ایکسپو ماس ویکسی نیشن سینٹر کے عملے نے ہڑتال کر دی

کراچی (پی این آئی) کورونا وباء کے سد باب کے لیے ویکیسن لگانے والے مرکز کے کارکنوں کو تنخواہوں کی ادائیگی انتظامیہ پر بوجھ بن گئی ہے لیکن حکومتی ادارے اس حوالے سے ٹس سے مس نہیں ہو رہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تنخواہوں کی عدم فراہمی کے باعث کراچی کے ایکسپو ماس ویکسی نیشن سینٹر میں عملے نے کام بند کردیاہے۔عملے کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ تنخواہوں کی عدم فراہمی کے باعث ویکسی نیٹرز اورڈیٹا انٹری آپریٹر نےبطور احتجاج کام چھوڑ دیا ہے۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ یقین دہانیوں کے باوجود 9 ماہ سے تنخواہ نہیں دی جا رہی۔بتایا گیا ہے کہ ایکسپو ماس ویکسی نیشن سینٹر میںویکسین لگوانے کے لیے آنے والے شہریوں کو واپس بھیجا جارہا ہے۔۔۔۔۔

close