دوحہ(پی این آئی) قطر میں کورونا کے پھیلاؤ کے باعث تعلیمی ادارے بند کردیے گئے۔عرب میڈیا کے مطابق قطر میں اسکولوں اور ایلیمنٹری کلاسز میں تدریسی عمل معطل کردیا گیا ہے۔قطر کی وزارت تعلیم کا کہنا ہے کہ اسکولوں اور ایلیمنٹری کلاسز میں تدریسی عمل 2 جنوری سےایک ہفتے کیلئے معطل کیا گیا ہے۔ تعلیمی ادارے طلبہ کیلئے آن لائن کلاسز کو یقینی بنائیں۔
ادھر وزارت صحت کا کہنا ہے کہ قطر میں 24 گھنٹوں میں کورونا کے 533 کیسز ریکارڈ ہوئے، قطر میں کورونا وائرس کے 4 ہزار 380 فعال کیسز ہیں ،اور 24 گھنٹوں میں کورونا سے ایک شخص کا انتقال ہوا ہے۔وزارت صحت کے مطابق قطر میں کورونا سےمجموعی طورپر 618 افراد ہلاک ہوچکےہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں