برطانوی شاہی خاندان کی پرکشش ترین خاتون کون ہیں؟ معروف انگریزی جریدے کی رپورٹ آگئی

لندن(پی این آئی) برطانوی شاہی خاندان کی پرکشش ترین خاتون کا اعزاز شہزادہ ہیری کی اہلیہ میگھن مارکل نے اپنے نام کر لیا ۔ڈیلی سٹار کے مطابق ’سٹریس فری ہیلتھ ٹیسٹنگ‘کے ماہرین نے گوگل پر شاہی خاندان کے افراد کو جسمانی خوبصورتی کے حوالے سے سرچ کیے جانے کے ڈیٹا کا تجزیہ کرکے نتاءج مرتب کیے ہیں جن میں میگھن مارکل کے بعد ان کی جیٹھانی کیٹ مڈلٹن دوسرے نمبر پر شاہی خاندان کی پرکشش ترین خاتون قرار پائی ہیں ۔

اس تحقیق کے مطابق میگھن مارکل کو ایک ماہ کے دوران گوگل پر خوبصورتی کے حوالے سے 50ہزار لوگوں نے سرچ کیا جبکہ کیٹ مڈلٹن کو دوسرے نمبر پر 18ہزار لوگوں کی طرف سے سرچ کیا گیا ۔ شاہی خاندان کے مردوں میں پہلے نمبر پر شہزادہ ہیری آئے ۔ اس لحاظ سے آپ شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل شاہی خاندان کی پرکشش ترین جوڑی بھی کہہ سکتے ہیں ۔ میگھن مارکل کے متعلق جو الفاظ سب سے زیادہ (30ہزار بار)سرچ کیے گئے وہ ’Meghan Markle hot‘ تھے ۔ واضح رہے کہ شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل شاہی خاندان کے ساتھ اپنے تنازعات کے سبب اپنے شاہی القابات و اعزازات تج کر برطانیہ چھوڑ کر امریکہ منتقل ہو چکے ہیں اور اب وہیں مقیم ہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close