عدالت میں دھماکہ، کتنی ہلاکتیں ہو گئیں؟ افسوسناک خبر

لدھیانہ(پی این آئی) بھارتی ریاست پنجاب کے شہر لدھیانہ کی عدالت میں دھماکہ ہواہے جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق موقع پر موجود ایک وکیل نے بتایاہے کہ دھماکہ دوسری منزل پر واقع بیت الخلاء میں ہوا۔

دھماکے کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کیا جارہاہے ۔بھارتی پولیس نے کمپلیکس کو سیل کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close