جنرل قاسم سلیمانی کو ہم نے مارا، آخرکار کس ملک نے ذمہ داری قبول کر لی؟ تہلکہ مچ گیا

تہران(پی این آئی)اسرائیل کی خفیہ ایجنسی کے سابق سربراہ نے ایران کی پاسداران انقلاب کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت میں تل ابیب کے ملوث ہونے کی تصدیق کردی۔واضح رہے کہ یہ پہلا موقع ہے کہ کسی اعلیٰ عہدیدار کی جانب سے ایرانی کمانڈر کی ہلاکت سے متعلق اسرائیل کے کردار کو عوامی سطح پر تسلیم کیا گیا۔اس سے قبل اسرائیل ان باتوں کو الزامات قرار دیکر رد کرتا رہا ہے۔

رواں برس اکتوبر میں ریٹائرڈ ہونے والے اسرائیلی انٹیلی جنس کے سربراہ میجر جنرل تیمر ہیمن نے پہلی مرتبہ جنرل قاسم سلیمانی کے خلاف امریکی آپریشن میں اسرائیل کے ملوث ہونے کی تصد یق کی۔اپنے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ہماری نظروں میں ایران اہم دشمن ہے اور جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت ایک بڑی کامیابی تھی۔جنوری 2020 میں عراق کے دارالحکومت بغداد کے ایئرپورٹ پر امریکہ کی جانب سے راکٹ حملے کیے گئے جس کے نتیجے میں ایرانی جنرل قاسم سلیمانی سمیت 8 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close