لندن (پی این آئی) برطانوی حکومت نے بتایا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے مزید 93ہزار 45کیسز سامنے آگئے، یہ مسلسل تیسرے روز برطانیہ میں ریکارڈ یومیہ کیسز ہیں جو ایک ایسے موقع پر سامنے آئے ہیں، ملک میں کورونا کی نئی قسم اومیکرون کے باعث ملک بھر میں کیسز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ کیسز میں حالیہ اضافے کے بعد برطانیہ میں کورونا کے نئے کیسز کی مجموعی ایک کروڑ 10 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ جمعے کے روز مزید 111 اموات کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 47 ہزار سے بڑھ گئی۔
دوسری جانب اسکاٹ لینڈ کی وزیر نکولا اسٹرگیون نے اومیکرون کے نئے کیسز کو سونامی سے تشبیہ دی ہے، انہوں نے کہا کہ میں نے ایک ہفتہ قبل خبردار کردیا تھا کہ اومیکرون کا سونامی ہمیں نشانہ بنانے والا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں