قطر جانے کے خواہشمند ہو جائیں تیار، پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنا دی گئی

اسلام آباد(پی این آئی)قطر ایئرویز کا پاکستان سے پروازوں کی تعداد میں اضافے کا اعلان، قطر ایئرویز پاکستان سے ہفتہ وار 56 پروازیں آپریٹ کرے گا۔تفصیلات کے مطابق قطر ایئرویز نے پاکستان سے پروازوں کی تعداد میں اضافے کا اعلان کردیا ہے۔ قطر ایئرویز پاکستان سے ہفتہ وار 56 پروازیں آپریٹ کرے گا۔ لاہور سمیت پانچ بڑے شہروں سے دوحہ کے لیے پروازیں آپریٹ کی جائیں گی۔

قطر ایئرویز لاہور ، اسلام آباد، کراچی سے روزانہ 2,2 پروازیں جبکہ پشاور اور سیالکوٹ سے روزانہ ایک ایک پرواز آپریٹ کی جائے گی۔ لاہور سے دوحہ ہفتہ وار 14 پروازیں آپریٹ کی جائیں گی۔قطر ایئرویز لاہور سے بذریعہ دوحہ 140 ممالک میں مسافروں کو رسائی فراہم کرے گا اور اس حوالے سے قطر ایئرویز نے پاکستان کے لیے 31 مئی 2022 تک شیڈول جاری کردیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close