امریکا میں قیامتِ صغریٰ کا منظر، ہرطرف ہلاکتیں ہی ہلاکتیں، بڑی تباہی مچ گئی

واشنگٹن (پی این آئی) امریکی ریاست کینٹکی میں ہوا کے بگولوں نے تباہی مچادی۔ریاست کے گورنر اینڈی بیشئر کا کہنا ہے کہ بگولوں کی وجہ سے ریاست میں ممکنہ طور پر 50 ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔کینٹکی کے گورنر کے مطابق ہوا کے بگولوں نے جمعہ کی شام اور ہفتے کو کینٹکی سمیت امریکہ کی دیگر ریاستوں میں تباہی مچا دی۔ اس حوالے سے موصول ہونے والی اطلاعات دل دہلا دینے والی ہیں۔

نیو یارک ٹائمز کے مطابق سب سے زیادہ تباہی مغربی کینٹکی کے علاقے مے فیلڈ میں ہوئی جہاں موم بتیاں بنانے والی ایک فیکٹری کو ایک بگولے نے اس وقت تہس نہس کردیا جب اس میں 110 لوگ موجود تھے۔ گورنر کا کہنا ہے کہ اس حادثے میں درجنوں لوگ مارے گئے ہوں گے تاہم حتمی تعداد کے بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔امریکی ریاست ٹینی سی میں بدترین موسم نے تین لوگوں کی جان لی ہے۔ ریاست ارکنساس میں بگولے نے نرسنگ ہوم کی چھت اڑا دی جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور پانچ زخمی ہوئے ۔ ریاست الینوئی میں بگولے نے ایمازون کے ویئر ہاوس کی چھت گرادی جس کے نتیجے میں کئی لوگ پھنس گئے۔

close