سعودی عرب نے دنیا کی سب سے بڑی دعوتی تحریک تبلیغی جماعت پر پابندی عائد کردی

ریاض (پی این آئی) سعودی عرب میں دنیا کی سب سے بڑی دعوتی تحریک تبلیغی جماعت پر پابندی عائد کردی گئی۔سعودی عرب کے وزیر مذہبی امور ڈاکٹر عبداللطیف آل الشیخ کی جانب سے مملکت میں تبلیغی جماعت اور الاحباب نامی جماعت پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ انہوں نے ائمہ سے کہا ہے کہ وہ جمعہ کی نماز کے دوران ان گروپوں کے حوالے سے عوام میں آگاہی پیدا کریں۔

سعودی وزیر نے مساجد کو ہدایت کی ہے کہ یہ گروپس اگرچہ امن کا دعویٰ کرتے ہیں لیکن حقیقت میں دہشت گردی کے دروازے ہیں۔ ائمہ ان کی بڑی غلطیوں اور معاشرے کیلئے خطرات کو بیان کریں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں