تامل ناڈو (پی این آئی) بھارتی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن لکشمن سنگھ راوت کے تامل ناڈو میں ہیلی کاپٹر گِرنے سے پہلے کی ویڈیو سامنے آگئی ہے۔ بھارتی میڈیا کی جانب سے جاری گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فضا میں موجود ہیلی کاپٹر اچانک غائب ہوجاتا ہے۔اس ویڈیو دیکھ کر یہ اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ دورانِ پرواز ہیلی کاپٹر کا توازن کچھ برقرار نہیں ہے۔
بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ یہ ویڈیو گزشتہ روز یعنی 8 دسمبر کی ہے جبکہ یہ ہیلی کاپٹر بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن لکشمن سنگھ راوت کا ہے جو کہ تامل ناڈو میں گِر کر تباہ ہوا۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں