کوروناوائرس کا خطرناک ترین ویرئینٹ اومی کرون دنیا کے کتنے ممالک میں پھیل چکا ہے؟ پوری دنیا کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی وبا کورونا وائرس کا نیا ویرئینٹ اومی کرون دنیا کے بیس ممالک میں پھیل چکا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون دنیا بھر میں تیزی سے پھیل رہی ہے اور اسے کورونا وائرس کی سب سے زیادہ خطرناک قسم قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ کورونا وائرس کی یہ نئی قسم صرف 15 سیکنڈ میں منتقل ہو جاتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اومی کرون سے بار بار انفیکشن ہونے کا خطرہ دیگر تمام اقسام سے زیادہ ہے اور یہ تیزی سے ایک کے بعد دوسرے ملک میں پھیل رہا ہے۔ اومی کرون کے تیزی سے پھیلاؤ نے سائنسدانوں کو بھی حیرانگی میں مبتلا کر دیا ہے۔ اب تک اومی کرون کے کیسز جن ممالک میں رپورٹ ہوئے اُن میں جنوبی افریقہ، بوٹسوانا، نیدرلینڈ، پرتگال، جرمنی، ہانگ کانگ، آسٹریلیا، ڈنمارک، آسٹریا، بیلجیئم، چیک ری پبلک، اٹلی، سعودی عرب، نائجیریا، جاپان اور اسرائیل سمیت دیگر ممالک شامل ہیں۔جبکہ سعودی عرب میں بھی کورونا کی نئی قسم اومی کرون کا پہلا کیس رپورٹ ہو گیا ہے جس نے دنیا بھر کے لوگوں کی تشویش میں اضافہ کر دیا ہے۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اومی کرون میں 50 سے زیادہ تبدیلیاں دیکھی گئی ہیں جبکہ سب سے زیادہ خطرناک قرار دی جانے والی قسم ڈیلٹا میں صرف 2 تبدیلیاں پائی گئی تھیں۔

اومی کرون وائرس کی وجہ سے کچھ ممالک نے ایک مرتبہ پھر سے سفری پابندیاں عائد کرنے پر غور شروع کر دیا ہے۔ دوسری جانب عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ صرف سفری پابندیوں سے اومی کرون کے پھیلاؤ کو نہیں روکا جا سکتا۔ عالمی ادارہ صحت نے تمام ممالک کی حکومتوں سے مطالبہ کیا کہ گھبرائیں نہیں اور اومی کرون کے خلاف معقول اقدامات کریں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close