وزیراعظم عمران خان کی میٹنگ میں ہونیوالی باتیں کون راتوں کو گیٹ نمبر 4تک پہنچاتا ہے؟ نامور صحافی کے تہلکہ خیز انکشافات

اسلام آباد (پی این آئی) سینئر صحافی عارف حمید بھٹی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان پہلے بھی کہہ چکے ہیں بلکہ حقیقت تو یہ ہے کہ پی ڈی ایم حکومت کو نہیں گرا سکتی۔نمبر گیم وہ پوری کر چکے ہیں۔لیکن جو عوام کی طاقت سے اقتدار میں آئے ہیں وہ حکومت میں رہیں گے۔عارف حمید بھٹی نے مزید کہا کہ چند دن پہلے کابینہ میں ایک میٹنگ ہوئی۔

رات کے گیارہ بجے کے قریب ایک وزیر گیٹ نمبر 4 کے قریب گئے اور جو باتیں وزیراعظم نے کیں وہ سب کچھ بتا آئے۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو اپنے ماتحت دو تین لوگوں پر شک ہے لیکن وہ اس وقت انہیں خود سے الگ نہیں کر سکتے کیونکہ نمبر گیم پہلےہی بہت کمزور ہے۔دوسری جانب وزیراعظم نے تمام وزراء کو بیرون ملک جانے سے روک دیا۔گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا،اے آروائی نیوز کے مطابق وزیراعظم نے تمام وزراء کو بیرون ملک جانے سے روک دیا، آئندہ تین ماہ بہت اہم ہیں، کوئی وزیرپیشگی اطلاع کے بغیر بیرون ملک نہ جائے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ملک کو معاشی بحرانوں کا سامنا ہے،حکومت کو مختلف چیلنجز درپیش ہیں، 3ماہ میں چیلنجز سے نمٹنے کا ہدف ہے،ایسی صورت میں وزراء بیرونی دورے بالکل نہ کریں، ملک میں رہیں اور اپنی وزارتوں کی کارکردگی بہتر بنائیں۔

گلاسکو کانفرنس میں امین اسلم اور معاون خصوصی برائے ماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل کے مابین لڑائی جھگڑے کی بازگشت وزیراعظم عمران خان تک پہنچ گئی۔ وزیراعظم نے گلاسکو کانفرنس سے متعلق رہنماؤں کے بیانات کا سخت نوٹس لیا اور کانفرس میں وزراء کے بیانات کو افسوسناک قرار دیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ کچھ پارٹی رہنما بغیر بتائے کانفرنس میں شرکت کے لیے پہنچے۔

close