اسرائیلی کمپنی ایپل کے صارفین کی جاسوسی کرتے پکڑی گئی، ایپل نے امریکی عدالت میں مقدمہ دائر کر دیا

کیلیفورنیا (پی این آئی) اسرائیل کی کمپنی ایپل کے صارفین کی جاسوسی کی مرتکب پائی گئی ہے۔ اس حوالے سے تنازعہ اس وقت سامنے آیا جب امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے جاسوسی سافٹ ویئر پیگاسس بنانے والی اسرائیلی کمپنی ‘این ایس او’ کے خلاف مقدمہ دائر کیا جس میں دررخواست کی گئی ہے کہ اسرائیلی کمپنی کو ایپل کے ایک ارب سے زائد صارفین کو نشانہ بنانے سے روکا جائے۔

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کے بیان کے مطابق کمپنی نے مقدمے میں مؤقف اپنایا ہے کہ اسرائیلی این ایس او گروپ پر ایپل سافٹ ویئر، سروسز اور ڈیوائسز استعمال کرنے کی ہمیشہ کے لیے پابندی عائد کی جائے تاکہ ایپل صارفین کو مزید نقصان سے بچایا جا سکے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ این ایس او گروپ بدنام ہیکرز ہیں،21 ویں صدی کے غیر اخلاقی مفاد پرست جنہوں نے سائبر جاسوسی کے لیے انتہائی عمدہ مشین تیار کی ہوئی ہے جس کا روٹین میں غلط استعمال کیا جاتا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close