بھارتی حکومت نے ایک بار پھر اپنی عوام کو بے وقوف بنا دیا، بھارتی پائلٹ ابھینندن کو پاکستانی ایف سولہ گرانے پر اعزاز سے نواز دیا گیا

نئی(پی این آئی ) بھارتی پائلٹ ابھینندن کو بھارت کے تیسرے بڑے اعزاز’ ویر چکرا’ سے نوازا گیا ہے۔ابھینندن کا طیارہ پاکستان ائیر فورس نے مار گرایا تھا اور ان کو جنگی قیدی بنالیا گیا تھا۔جس کے بعد وزیراعظم عمران خان نے ان کی انسانی بنیادوں پر رہائی کا اعلان کیا تھا۔

آج بھارتی صدر رام ناتھ کووند نے ابھینندن ورتھمان کو ’ویر چکرا‘ سے نوازا ۔بھارتی میڈیا کے مطابق ابھینندن کو یہ اعزاز پاکستانی ایف 16 گرانے پر دیا گیا ہے جبکہ پاکستان متعدد بار یہ واضح کرچکا ہے کہ ابھینندن نے کوئی پاکستان طیارہ نہیں گرایا جبکہ امریکی محکمہ دفاع بھی بھارتوں دعوٰوں کی تردید کرچکا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close