ڈونلڈ ٹرمپ امیر ترین امریکیوں کی فہرست سے باہر، صدر بنتے ہی اثاثوں میں کروڑوں ڈالرز کی کمی

نیو یارک (پی این آئی) امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو 2020 کے صدارتی الیکشن کے بعد ایک اور بڑا جھٹکا لگ گیا۔ دولت میں کمی کے باعث وہ امریکہ کے 400 امیر ترین افراد کی فہرست سے باہر ہوگئے۔فوربز کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے اثاثوں کی مالیت ڈھائی ارب ڈالر رہ گئی ہے۔

اگر ان کے پاس مزید 40 کروڑ ڈالر ہوتے تو وہ 400 امیر ترین امریکیوں کی فہرست میں شامل رہتے ۔ کورونا وبا شروع ہونے کے بعد سے اب تک ڈونلڈ ٹرمپ کے اثاثوں میں 60 کروڑ ڈالر کی کمی ہوئی ہے۔سنہ 1997 سے 2016 تک ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کے امیر ترین افراد کی فہرست میں شامل رہے لیکن صدر بننے کے بعد ان کے اثاثوں میں کمی آنا شروع ہوئی اور اب وہ 400 امیر ترین امریکیوں کی فہرست سے ہی باہر ہوگئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close