عمرہ کی ادائیگی کے خواہشمندوں کیلئے بڑی خوشخبری، سعودی حکومت نے عمرہ زائرین کی تعداد بڑھا دی

ریاض (پی این آئی)عمرہ کی ادائیگی کے خواہشمندوں کیلئے بڑی خوشخبری، سعودی حکومت نے عمرہ زائرین کی تعداد بڑھا دی۔۔۔ سعودی عرب کی حکومت نے عمرہ زائرین کی تعداد میں اضافے کا اعلان کیا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق عمرہ زائرین کی تعداد بڑھاکر ایک لاکھ کردی گئی ہے۔ مسجد الحرام میں نمازیوں کی روزانہ کی تعداد بھی بڑھا کر 60 ہزار کردی گئی ہے۔

 

 

تعداد بڑھانے کے ساتھ ساتھ سعودی حکومت کی جانب سے حفاظتی تدابیر اور ایس او پیز کو بھی یقینی بنایا گیا ہے۔واضح رہے کہ سعودی حکومت نے کورونا خدشات کے پیش نظر عمرہ زائرین میں واضح کمی کردی تھی تاہم اب اس میں اضافہ کیا جارہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close