بین الاقوامی پروازوں کے حوالے سےسعودی عرب کابڑا اعلان

ریاض(پی این آئی) سعودی عریبین ایئرلائنز(السعودیہ) نے یوم وطن کے موقع پر ملکی اور بین الاقوامی پروازوں کی تعداد میں اضافے کا اعلان کردیا ہے۔ السعودیہ نے یوم وطنی کی مناسبت سے اندرون اور بیرون ملک پروازوں میں اضافہ کیا ہے، 20 سے 26 ستمبر تک شیڈول پروازیں معمول سے زائد ہوں گی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ سعودی ایئرلائن نے 273 ملکی اور بین الاقوامی پروازیں بڑھائی ہیں۔ مجموعی طور پر پروازوں کی کل تعداد 2 ہزار 800 تک پہنچ جائے گی۔

السعودیہ کا کہنا ہے کہ شیڈولڈ اور اضافی پروازوں میں یومیہ 87 ہزار600 سے زیادہ نشستیں مہیا ہوں گی۔اس حوالے سے تمام معلومات ایئرلائن نے اپنی ویب سائٹ پر شایع کی ہیں۔ اسمارٹ آلات کی ویب کے ذریعے سفری کارروائی اور دیگر امور آسانی سے نمٹائے جاسکتے ہیں۔سعودی عریبین ایئرلائنز 920022222 نمبر کے ذریعے بھی مسافروں کے مسائل سن رہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close