برطانیہ نے پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکال کر ایمبر لسٹ میں شامل کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی)حکومت کی کوششیں رنگ لے آئیں، برطانیہ نے پاکستان کا نام سفری پابندیوں کی ریڈ لسٹ سے نکال دیا۔برطانوی وزیر ٹرانسپورٹ کے مطابق پاکستان کا نام ریڈ لسٹ سے نکالنے کے بعد ایمبر لسٹ میں شامل کر دیا گیا ہے۔ ایمبر لسٹ میں موجود پاکستان سے جانے والے مسافروں کو 10 روز تک گھر میں قرنطینہ کرنا ہو گا، فیصلے کا اطلاق بدھ 22 ستمبر کی صبح 4 بجے سے ہوگا۔

دریں اثنا پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر نے بھی اپنے ٹویٹ کے ذریعے فیصلے کی تصدیق کر دی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close