کورونا وبا کے باعث ہیلتھ ایمرجنسی میں مزید 3ماہ کی توسیع کر دی گئی

پشاور(آئی این پی)خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے بھر میں کورونا کے حوالے سے ہیلتھ ایمرجنسی میں مزید 3ماہ کی توسیع کر دی،محکمہ صحت خیبر پختونخوا کے اعلامیہ کے مطابق سیکرٹری صحت نے ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز اور 2ماہرین وبائی امراض کے مشورے پر ہیلتھ ایمرجنسی میں مزید 3ماہ کی توسیع کی دے دی ہے،وزیر اعلی خیبرپختونخوا سے منظوری کے بعد باضابطہ سرکاری اعلامیہ جاری کردیا گیا ،

ہیلتھ ایمرجنسی میں توسیع خیبر پختونخوا اپیڈیمک کنٹرول اینڈ ریلیف ایکٹ 2020کے سیکشن 3کے تحت کی گئی ہے، ایمرجنسی پورے صوبے میں نافذ العمل رہے گی ۔۔۔۔۔

حکومت کا کامیاب پاکستان پروگرام رواں ماہ شروع کرنے کا اعلان

اسلام آباد(آئی این پی ) حکومت کا رواں ماہ ستمبر میں کامیاب پاکستان پروگرام شروع کرنے کا اعلان ، وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیہکے مطابقتمام فریقین کی مشاورت سے پروگرام کے مختلف پہلوئوں کو حتمی شکل بھی دے دی گئی ہے،پروگرام کے تحت بینکوں اور مائیکرو فنانس اداروں سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور فنڈز کے اجرا اور سہ ماہی جائزے کا بھی فیصلہ کیا گیا، کامیاب پاکستان انفارمیشن سسٹم تشکیل دیکر ٹول فری نمبر فراہم کیا جائے گا، یہ نظام تصدیق اور توثیق کیلئے نادرا اور احساس ڈیٹا کے ساتھ منسلک کیا جائے گا،اعلامیے کے مطابق حکومت کے کامیاب پاکستان پروگرام سے کمزور طبقے کا معیار زندگی بلند ہوسکے گا اور اس پروگرام میں بینک کم آمدنی والے طبقے کے ساتھ مائیکروفنانس اداروں کے ذریعے منسلک ہوں گے،جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق کامیاب پاکستان پروگرام مختلف مراحل میں شروع کیا جائے گا، پہلے مرحلے میں پسماندہ اور غریب اضلاع کے مستحقین شامل ہوں گے۔۔۔۔

close