چین ایک ارب آبادی کو کورونا ویکسین لگانے والا پہلا ملک بن گیا

بیجنگ (پی این آئی) چین ایک ارب سے زائد آبادی کو مکمل کورونا ویکسین لگانے والا پہلا ملک بن گیا۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق چین کے وزات صحت کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ اب تک ملک بھر میں ایک ارب سے زائد لوگوں کو کورونا ویکسین کی مکمل خوراکیں لگ چکی ہیں جو ملکی آبادی کا 71 فیصد بنتی ہیں۔چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن کے ترجمان کی جانب سے کہا گیا کہ

ملک بھر میں شہریوں کو کورونا ویکسین کی 2 ارب 16 کروڑ خوراکیں لگائی گئی ہیں۔دوسری جانب بھارت کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ اب تک 18 کروڑ 40 لاکھ لوگوں کو مکمل کورونا ویکسین لگائی جاچکی ہیں اور امریکا میں 18 کروڑ لوگوں کو مکمل کورونا ویکسین لگائی جاچکی ہیں جب کہ پاکستان میں 2 کروڑ 24 لاکھ 1275 لوگوں کو کورونا کی دونوں خوارکیں لگائی جاچکی ہیں۔ کورونا وائرس کا پہلا کیس چین میں رپورٹ ہوا تھا جس کے بعد چین نے بہت جلد اپنے ملک کے اندر وبا پر قابو پا لیا تھا۔ تاہم جنوب مشرقی حصے میں نئے کیسز سامنے آنے کے بعد چین اپنی پوری آبادی کو ویکسین لگانے کی کوشش میں ہے۔ نیشنل ہیلتھ کمیشن کے ترجمان می فینگ نے پریس بریفننگ کے دوران کہا کہ15 ستمبر تک دو ارب 16 کروڑ افراد کو ویکسین لگا دی گئی ہے۔گذشتہ ماہ چینی حکام نے کہا تھا کہ چین میں 89 کروڑ افراد کو ویکسین کی دو ارب خوراکیں لگائی گئی تھیں۔حکومت نے ویکسین لگانے کے ہدف کے بارے میں عوامی سطح پر کوئی بات نہیں کی، لیکن وبائی امراض کے ماہر ڑونگ نانشان نے گذشتہ ماہ کہا تھا کہ رواں برس کے آخر تک ملک کی 80 فیصد آبادی کو ویکسین لگا دی جائے گی۔چین کے جنوب مشرقی صوبے فیوجیان کو اس وقت ڈیلٹا وائرس کا سامنا ہے جس کی وجہ سے دو سو افراد متاثر ہوئے ہیں اور ان میں درجنوں سکول جانے والے بچے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close