افغانستان میں نئی حکومت کی تقریب حلف برداری ملتوی کر دی گئی، وجہ کیا بنی؟

کابل(پی این آئی)طالبان نے 11ستمبر کو نئی کابینہ کی تقریب حلف برداری کی خبر کو افواہ قرار دے دیا ۔دوسری جانب روسی نیوز ایجنسی نے بھی دعویٰ کیا ہے کہ طالبان نے 11 ستمبر کو عبوری کابینہ کی تقریب حلف برداری ملتوی کردی ۔تفصیل کے مطابق طالبان کے ثقافتی کمیشن کے رکن انعام اللہ سمنگانی نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں 11 ستمبر کو تقریب حلف برداری کی خبر کو افواہ قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں کابینہ کا اعلان منسوخ کیا گیا تھا اور پھر بعدازاں قیادت کی منظوری کے بعد نئی کابینہ کے ناموں کا اعلان کیا گیا۔انعام اللہ سمنگائی کا کہنا تھا کہ کابینہ نے اپنا کام شروع کردیا ہے اور 11 ستمبر کو تقریب حلف برداری کی خبریں درست نہیں۔واضح رہے کہ امریکی میڈ یا پر طالبان ذرائع کے حوالے سے ایک خبر نشر کی گئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ طالبان نےنئی کابینہ کی حلف برداری کی تقریب 11ستمبر کو رکھی ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close