افغانستان کے سابق نائب صدر امراللہ صالح کو اب تک کاسب سےبڑا دھچکا لگ گیا

کابل (پی این آئی) طالبان نے سابق نائب صدر امراللہ صالح کے بھائی کو گرفتاری کے بعد قتل کردیا۔دعویٰ کیا گیا ہے کہ طالبان نے گزشتہ روز امراللہ صالح کے بھائی روح اللہ عزیزی کو پنج شیر سے گرفتار کیا تھا۔ انہیں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب گرفتاری کے بعد ضلع روخہ میں طالبان جنگجوؤں نے گولی مار کر قتل کردیا۔ روح اللہ عزیزی طالبان کے خلاف پنج شیر میں مزاحمت کے اہم کمانڈر تھے۔

خیال رہے کہ طالبان کے کابل پر قبضے کے بعد امراللہ صالح فرار ہو کر پنج شیر چلے گئے تھے جہاں انہوں نے احمد مسعود کے ساتھ مل کر قومی مزاحمتی فرنٹ کی بنیاد رکھی اور طالبان کے خلاف جنگ کا اعلان کیا۔ گزشتہ دنوں طالبان نے پنج شیر کا قبضہ حاصل کرلیا تھا جس کے بعد امراللہ صالح اور احمد مسعود روپوش ہوگئے۔طالبان کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے وادی پنج شیر پر مکمل کنٹرول حاصل کرلیا ہے تاہم مزاحمتی فرنٹ کے لیڈر احمد مسعود کا کہنا ہے جنگ ابھی جاری ہے۔ انہوں نے پورے افغانستان کے عوام سے طالبان کے خلاف بغاوت کی اپیل بھی کی ہے۔

close