اب کوئی وزیر اپنا کاروبار نہیں چلا سکتا، نئی پابندی عائد کر دی گئی

ریاض (پی این آئی) سعودی عرب کی کابینہ نے وزرا کے کسی کمپنی کے سربراہ یا انتظامی مجلس کا حصہ بننے پر پابندی عائد کردی۔عرب میڈیا کے مطابق سعودی کابینہ نے ریئل اسٹیٹ جنرل اتھارٹی میں پانچ ترامیم کرتے ہوئے اس کے بعض کام پرائیویٹ سیکٹر کے حوالے کردیے ہیں۔ اب ریئل اسٹیٹ اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل نو کی جائے گی۔

کابینہ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ مملکت کا کوئی بھی وزیر کسی بھی کمپنی کا نہ تو سربراہ بن سکتا ہے اور نہ ہی بورڈ آف ڈائریکٹرز کا رکن بن سکتا ہے۔ وزرا صرف ان کمپنیوں کے سربراہ یا بورڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن بن سکیں گے جن کی اجازت کابینہ کے سربراہ نے دی ہوگی۔

close