افغانستان کی نئی حکومت نے ایسا کام کیا کہ امریکہ نے بھی تعریف کر دی

کابل (پی این آئی) نئی افغان حکومت نے بالآخر ایسا کام کیا جس کی امریکہ نے بھی تعریف کر دی۔ افغانستان سے کمرشل پرواز کے ذریعے باقی رہ جانے والے امریکیوں اور دوسرے ممالک شہریوں کے انخلا کے بعد وائٹ ہاؤس نے کہا ہے طالبان پیشہ ورانہ طریقے سے پیش آئے اور انہوں نے لوگوں کے نکلنے میں تعاون کیا۔یورپی میڈیاکے مطابق وائٹ ہاؤس کے نیشنل سکیورٹی کونسل کی ترجمان نے کہا کہ طالبان نے لچک کا مظاہرہ کیا

اور وہ پیشہ ورانہ طریقے سے پیش آئے۔ترجمان نے اس کو طالبان کی جانب سے ’پہلا مثبت قدم‘ قرار دے دیا۔ان کہنا تھا کہ امریکی شہریوں اور امریکہ کے ساتھ کام کرنے والے افغان شہریوں کے انخلا کا سلسلہ چلتا رہے گا۔ اس سے پہلے افغانستان میں طالبان کی نئی عبوری حکومت نے امریکیوں سمیت 100 سے 150 غیر ملکیوں کو کابل سے کمرشل پرواز کے ذریعے باہر جانے کی اجازت دی جس کے بعد جمعرات کو قطر ایئرویز کی یہ پرواز دوحہ پہنچ گئی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close