کم عمر لڑکے کیساتھ شادی کرنے والی خاتون بڑی مشکل میں پھنس گئی، گرفتار کر لیا گیا

نئی دہلی (پی این آئی) کم عمر لڑکے کے ساتھ زبردستی شادی کرنے والی خاتون مشکل میں پھنس گئی، پولیس نے ملزمہ کو لڑکے کے ساتھ زیادتی کے الزام میں گرفتار کر لیا۔ بھارت میں ایک خاتون کو کم عمر لڑکے سے شادی کرنے کے جرم میں گرفتار کر لیا گیا۔ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پیر کو پولیس نے بتایا کہ پولاچی کے علاقے میں فیول اسٹیشن میں کام کرنے والی 19 سالہ خاتون کو نابالغ لڑکے سے شادی کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔پولیس کے مطابق خاتون کو 17 سالہ لڑکے کے ساتھ جنسی زیادتی اور زبردستی شادی کرنے کے الزام میں بچوں کے تحفظ کے قانون کی دفعہ 5 کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق خاتون کو آج خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا جس نے اسے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔پولیس کے مطابق خاتون دسویں جماعت فیل تھی جس کے بعد اس نے تعلیم ترک کر دی اور پولاچی کے پٹرول پمپ پر ملازمت اختیار کر لی تھی۔رپورٹ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کو 17 سالہ لڑکے جو روزانہ پیٹرول پمپ پر آتا تھا سے محبت ہو گئی تھی اور وہ بعد اس کے ساتھ ڈنڈیگل کے علاقے میں بھاگ گئی تھی۔ انہوں نے جمعرات کو ڈنڈیگل میں شادی کی اور بعد ازاں اپنے علاقے میں واپس آئے جہاں وہ کرائے کے مکان میں رہائش پذیر تھے۔ لڑکے کی والدہ نے ہفتے کے روز پولیس کو شکایت درج کرائی۔مذکورہ خاتون کو جب شکایت کا پتہ چلا تو اس نے خواتین پولیس کو گرفتاری دے دی۔ دوسری جانب بھارت ہی میں ایک ایسا ہی انوکھا واقعہ پیش آیا- ویڈیو اینڈ فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دلہن شادی کے منڈپ پر اپنے ہونے والے شوہر اور پنڈت پر تھپڑوں کی بارش کر دیتی ہے۔ یہ واقعہ بھارت کی ریاست تامل ناڈو میں پیش آیا ہے جہاں ایک شادی کی تقریب کے دوران دلہن گٹکا کھانے پر پہلے پنڈت اور پھر شوہر کی دھلائی کر دیتی ہے۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دلہن اپنے شوہر کو تھپڑ مار کر کہتی ہے کہ فوراً اپنے منہ سے یہ غلاظت تھوکو جس پر دلہا اٹھ کر گٹکا تھوک دیتا ہے۔

close