کابل ائیرپورٹ پر راکٹ حملے

کابل(پی این آئی)سکیورٹی ذرائع اور عینی شاہدین نے بتایا ہے کہ پیر کی صبح کابل ایئرپورٹ پر متعدد راکٹ فائر کیے گئے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ راکٹ ایسے وقت میں فائر کیے گئے جب امریکہ کو اپنے فوجیوں کا انخلا مکمل کرنے میں 48 گھنٹے سے کم کا وقت رہ گیا ہے۔فرانسیسی خبررساں ادارے کے عملے کا کہنا تھا کہ انھوں نے پیر کی علی الصبح دارالحکومت کابل کی فضا میں راکٹ داغے جانے کی آوازیں سنیں۔طالبان کی جانب سے دو ہفتے قبل اقتدار سے بے دخل کی گئی حکومتی انتظامیہ کے سیکورٹی حکام کا کہناتھا کہ یہ راکٹ کابل کے شمال سے ایک گاڑی سے داغے گئے ۔مقامی رہائشیوں کے مطابق کابل ایئرپورٹ کے دفاعی نظام سے راکٹ حملوں کو روکنے کی آوازیں بھی سنی گئیں ۔ ان کے مطابق ایئرپورٹ خودکار دفاعی نظام کے چھرے بھی سڑکوں پر گرے جس سے یہ علم ہوتا ہے کہ کم از کم ایک راکٹ حملے کو ناکام بنایا گیا ۔شہر کے شمال میں جہاں حامد کرزئی ایئرپورٹ واقع ہے، عمارتوں کے عقب سے فضا میں دھواں اٹھتا دکھائی دیا۔سوشل میڈیا پوسٹ جن کی فوری تصدیق نہیں کی جا سکی میں ایک گاڑی کو بھی جلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں