کابل ایئرپورٹ کے قریب راکٹ حملہ، 2افراد ہلاک، تین زخمی

کابل(آئی این پی)افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہوائی اڈے کے قریب راکٹ حملے میں دو افراد ہلاکت جبکہ تین افراد کے زخمی ہو گئے ،افغان میڈیا کے مطابق راکٹ حملہ کابل ایئرپورٹ کے مغربی علاقے خواجہ بغرا میں ہوا، راکٹ رہائشی علاقے میں ایک مکان پر گرا، واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں، ایمبیولینسوں کے ذریعے لاشوں اور زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا،

ابھی تک کسی نے اس راکٹ حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close