روزانہ پانچ لاکھ کورونا کیسز، بھارت میں کورونا وائرس کی تیسری لہرتباہی مچانے کو تیار، خبردار کر دیا گیا

نئی دلی (پی این آئی) بھارت کے سرکاری تھنک ٹینک نیتی آیوگ نے اگلے ماہ ملک بھر میں کورونا کی تیسری لہر کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے امکان ظاہر کیا ہے کہ اس دوران روزانہ کی بنیاد پر چار سے پانچ لاکھ کیسز رپورٹ ہوسکتے ہیں۔انڈین ایکسپریس کے مطابق نیتی آیوگ نے گزشتہ ماہ حکومت کو اپنی رپورٹ جمع کرائی تھی جس میں خدشہ ظاہر کیا گیا تھا کہ ستمبر میں کورونا کی تیسری لہر کے دوران روزانہ کی بنیاد پر چار سے پانچ لاکھ کیسز رپورٹ ہوسکتے ہیں۔ تیسری لہر میں ہر 100 میں سے 23 مریضوں کو ہسپتال میں داخل کرانے کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔تھنک ٹینک نے تجویز دی ہے کہ اگلے ماہ تک پورے بھارت میں مزید دو لاکھ آئی سی یو بیڈز تیار ہوجانے چاہئیں۔ مجموعی طور پر ایک لاکھ 20 ہزار وینٹی لیٹرز، سات لاکھ آکسیجن کی سہولت والے نان آئی سی یو بیڈز اور 10 لاکھ آئسولیشن کیئر بیڈز کی ضرورت پڑسکتی ہے۔

close