موت جہاں لکھی تھی، کابل سے جان بچا کر برطانیہ پہنچنے والا بچہ ہوٹل کی کھڑکی سے گر کر جاں بحق

لندن (پی این آئی) افغانستان میں پیدا ہونے والی صورتحال کے باعث چھوڑ کر جانے والے خاندان کا ایک پانچ سالہ افغان لڑکا شیفیلڈ ہوٹل کی نویں منزل کی کھڑکی سے گر کر ہلاک ہوگیا ہے۔ برطانوی ٹی وی کے مطابق ساؤتھ یارکشائر پولیس نے بچے کی شناخت افغانستان سے تعلق رکھنے والے محمد منیب مجیدی کے نام سے کی ہے۔ مقامی پولیس نے کہا کہ ’یہ اطلاع ملی ہے کہ ایک پانچ سالہ لڑکا دوپہر اڑھائی بجے شیفیلڈ میٹروپولیٹن ہوٹل کی کھڑکی سے گر گیا۔ لڑکے کے خاندان کی تربیت یافتہ افسران مدد کر رہے ہیں۔ جب یہ حادثہ پیش آیا اس وقت ہوٹل میں تمام عملہ موجود تھا اور اس میں سکیورٹی اور فائر وارڈنز بھی تھے۔ برطانیہ کی حکومت افغانستان سے نقل مکانی کرنے والوں کو ایڈجسٹ کرنے کی تیز رفتار کوششوں میں مدد کے لیے اس ہوٹل کی رہائش کا استعمال کرتی رہی ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close