برلن(پی این آئی)یورپی یونین نےکابل پرنئی حکومت کے قبضے کے بعد افغانستان کی مالی امداد بند کرنے کااعلان کردیا۔یورپی یونین کی پارلیمنٹ سے خطاب میں یونین کے وزیر خارجہ نے کہا کہ افغانستان میں جو کچھ ہوا قیامت سے کم نہیں ہے، فوری طور پر ترقیاتی امداد معطل کررہے ہیں تاہم اقوام متحدہ کی مدد سے انسانی مدد جاری رکھی جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ فی الحال نیاقابض گروہ خود کو اچھا بنا کر پیش کر رہے ہیں لیکن ابھی ان کا عمل دیکھنا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ خطے میں پاکستان،ایران، چین اور روس کا کردار بڑھ گیا ہے، چین نئی حکومت کو تسلیم کر چکا ہے، روس تسلیم کرے گا، یورپی یونین بھی ان سےبات کررہا ہے ،تسلیم نہیں کررہا، یورپ افغانستان میں تبدیلی سے متاثر ہوگا ۔ یورپی یونین نے افغانستان میں نئی حکومت کو بڑا جھٹکا دیدیا
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں