دنیا کے جاہل ترین ممالک کی فہرست جاری، بھارت پہلے نمبر پر جبکہ پاکستان ٹاپ ٹین سے باہر

کراچی(پی این آئی) دنیا کے سب سے زیادہ جاہل ترین 10 ممالک کے اقوام کی فہرست جاری کردی گئی جس کے مطابق جاہل ترین ممالک میں بھارت کا پہلا نمبر ہے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک حالیہ سروے میں یہ فہرست جاری کی گئی ہے جس میں سب سے زیادہ جاہل ترین ممالک کے اقوام کے بارے بتایا گیا ہے ، اس میں بھارت کوجاہل ترین ملک قراردے دیاگیاجبکہ فہرست میں چین دوسرے ،تائیوان تیسرے ،جنوبی افریقہ چوتھے نمبر پرہیں ۔فہرست میں امریکہ پانچویں،برازیل چھٹے، تھائی لینڈ ساتویں، سنگاپورآٹھویں،ترکی نویں جبکہ انڈونیشیا کودسواں نمبردیاگیا۔پہلے دس ممالک میں پاکستان کا نام نہیں ہے جبکہ بھارت جہالت میں سرفہرست رہا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں