برطانیہ نے کورونا ریڈ لسٹ پر نظر ثانی کر دی، پاکستان کے بارے میں کیا فیصلہ ہوا؟ جانیئے

لندن (پی این آئی) برطانیہ نے کورونا وباء کا شدت سے شکار ہونے والے ملک بھارت کو ریڈ لسٹ سے نکالنے کا اعلان کردیاہے اس کے علاوہ بحرین، قطر، یو اے ای بھی ریڈ لسٹ سے خارج کر دیئے گئے ہیں جبکہ پاکستان بدستور ریڈ لسٹ میں شامل ہے۔اب تک کی پالیسی کے مطابق پاکستان سے برطانیہ آنے والوں کو ہوٹل میں قرنطینہ کرنا ہوگا۔ ریڈ لسٹ میں شامل ممالک سے آنے والوں سے قرنطینہ کی مد میں زائد رقم وصول کی جائے گی۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک بالغ شخص کے قرنطینہ کے اخراجات 1,750 سے بڑھ کر 2,285 پاؤنڈ ہوجائیں گے جبکہ دوسرے بالغ شخص کے لیے 1,430 پاؤنڈ ادا کرنا ہوں گے۔۔۔۔۔

close