ہمسایہ ملک کی ائر فورس کے ایک تہائی لڑاکا طیارے اڑنے کے قابل نہیں رہے

کابل (پی این آئی) امریکی فوج کی رخصتی کے عمل کے دوران ہی افغانستان کی ایئر فورس شدید مسائل کا شکار ہو گئی ہے اور افغانستان کی پارلیمنٹ کے ارکان کا کہنا ہے کہ ان کی ایئر فورس کے ایک تہائی جہاز اڑنے کے قابل نہیں رہے۔افغان رکن پارلیمنٹ کے مطابق فاضل پرزوں کی کمی اور امریکی ٹیکینکل اسٹاف کی روانگی سے افغان ایئر فورس کو مشکلات کا سامنا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ افغان ایئر فورس کے پاس امریکا کے دیئے گئے گائیڈڈ راکٹس بھی ختم ہو گئے، افغان ایئر فورس کے مؤثرنہ رہنے سے طالبان کی پیش قدمی روکنے میں مسائل کا سامنا ہے۔اس حوالے سے افغانستان کی پارلیمانی ڈیفنس کمیٹی کے چیئرمین حیدر افضالی کا کہنا ہے کہ طالبان نے افغانستان کے روسی ساختہ کچھ ہیلی کاپٹر بھی گرائے ہیں۔اجمل رحمانی نے کہا ہے کہ 20 ڈرونز سمیت امریکی افواج کی واپسی سے فضائی حملے ممکن نہیں رہے۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ افغانستان نے مزید راکٹس اور ڈرونز کی درخواست کی ہے، لیکن بتایا گیا ہے کہ اس میں وقت لگے گا۔۔۔۔۔

close